وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ نیوکلےئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شامل ہونے کی ہندوستان کی کوشش کی ناکامی کو سفارتی شکست نہیں سمجھا جانا چاہئے۔
محترمہ سوراج نے آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے
دوران کہا کہ این ایس جی گروپ میں شامل ہونے کی ہندوستان کی کوشش ناکام ہوئی ہے لیکن اسے سفارتی شکست نہیں کہا جا سکتا ہے۔
یہ ہماری سفارتی حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم این ایس جی گروپ میں شامل ہونے کے دروازے تک پہنچے۔